وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کا دورہ پمز ہسپتال ، انتظامیہ کی جانب سے جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ


رپورٹ:شیخ عاصم سے
 
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے انہیں جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ 1.2 بلین کی لاگت سے 7 اسٹیٹ آف دی آرٹ آپریشن سینٹرز قایم کیا بے یہ آپریشن سنٹرز کو جدید خطوط پر استوار کیا ھے  اور ان میں جدید ترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ صحت نے کہا کہ ہمارا مقصد سرکاری ہسپتالوں میں تمام طبقات کے لیے معیاری صحت کی خدمات فراہمی کی ہر ممکن کوشش کریں گے





 
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت صحت ان کے لیے ایک اہم ذمہ داری ہے، اور میرے لیے وزارتِ صحت پھولوں کی سیج نہیں ہے، جس میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے کیونکہ اس شعبے میں کی جانے والی غلطیوں کا ازالہ نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر صحت نے پمز میں جاری منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنی ذمہ داری کو چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے۔




وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ پمز ہسپتال کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں اور دستیاب وسائل کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے  حکومت کی ترجیح عوامی خدمت ہے، اور اس مقصد کے لیے ہم "ایک مریض، ایک آئی ڈی" نظام کے نفاذ اور ٹیلی میڈیسن کے شعبے میں پیشرفت پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ ہسپتالوں میں رش کم کر کے عوام تک معیاری طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔
#HealthForAll #HealthCare #HealthReforms #PakistanHealth #PIMS












S:MOH:FB: internet 🛜 
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom. #mimemedia #mimepixgalleria

Post a Comment

0 Comments