سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی نے صدر کی انڈر گراؤنڈ کیبلنگ اینڈ اپ لفٹنگ اور پیڈسٹرین بینک روڈ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا





رپورٹ: شیخ عاصم سے 
سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی نے صدر کی انڈر گراؤنڈ کیبلنگ اینڈ اپ لفٹنگ اور پیڈسٹرین بینک روڈ پراجیکٹ کا افتتا ح کردیا






 
 کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز، ڈائر یکٹر جنرل ایم ایل اینڈ سی میجر جنرل عرفان احمد ملک، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی ممبران قومی اسمبلی ملک ابرار،دانیال چوہدری اور دیگر شخصیات کی شرکت
سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی ہلال امتیاز ملٹری نے صدر بینک روڈ انڈر گراؤنڈ کیبلنگ اینڈ اپ لفٹنگ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ افتتا حی تقریب میں کور کمانڈ ر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز (ہلا ل امتیاز ملٹری) ڈی جی ایم ایل اینڈ سی میجر جنرل عرفان احمد ملک، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، کمشنر راولپنڈی عامر خٹک، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی،پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈئیر احمد نواز،ڈائر یکٹر ایم ایل اینڈ سی عامر مسعود خان، ایگریکٹو آفیسر راولپنڈی کینٹ بورڈ سید علی عرفان رضوی، ایم این اے ملک ابرار،ایم این اے دانیال چوہدری اور ایم ایل اینڈ سی کے افسران نے شرکت کی۔پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈئیر احمد نواز اور سی ای او سید علی عرفان رضوی کی جانب سے مہمانان  خصوصی کو منصوبے کے بارے میں مفصل بریفینگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل کیاگیا جس پر کل لاگت ایک ارب پچیس کروڑ روپے آئی۔ یہ منصوبہ ملٹری لینڈ اینڈ کینٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سوچ تھی جس کو راولپنڈی کینٹ بورڈ نے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔یہ اپنی نوعیت کا پاکستان کا پہلا منصوبہ تھا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ میں خصوصی طور پر اس پراجیکٹ کا افتتاح کرنے لئے آیا ہوں جسکو عوام میں بھر پور پزیرائی ملی ہے انہوں نے کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور کام کے معیار کی تعریف کی چیف سیکرٹری پنجاب نے مستقبل میں پنجاب بھر کے باقی کنٹونمنٹس اور دیگر شہروں میں بھی اس طرح کے پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ افتتاح کے موقع پر دیگر شرکت کرنے والوں نے بھی کام کے معیار اور ریکارڈ وقت میں مکمل کرنے پر راولپنڈی کینٹ بورڈ کو سراہا۔ منصوبے میں انڈر گراونڈ کیبلنگ، روڈز کی ٹف ٹائلنگ، دوکانات کے سٹینڈ رڈ بورڈز،کشادہ فٹ پاتھ،جد ید لائٹس،خو بصورت بینچز، ایگزیکٹیو واش رومز،فری شٹل سروس، واکنگ اسٹریٹ اور کھانے پینے کی معیاری اشیاء کے لئے نئے فوڈ کیبنز کا قیام شامل ہیں۔ بینک روڈ صدر کے منصوبے کو عوام اور تاجر برادری کے تعاون کے ساتھ وقت پر مکمل کیاگیا مہمانان کو ایگزیکٹوواش رومز کا معائنہ کروایا گیا نیز شٹل سروس کے ذریعہ بینک روڈ کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا گیا۔راولپنڈی کینٹ بورڈ عوام الناس کو ہرممکن سہولیات دینے کے لئے دن رات کوشاں ہے اوران کے معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے مصروف عمل ہے۔ مہمانان کی جانب سے پراجیکٹ کی بروقت تکمیل اور سٹینڈرڈ کو خوب سراہا گیا عوام کی جانب سے اس طرح کے منصوبوں کو دیگر شہروں میں بھی شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی۔













S:RWPCBFBPG: internet 🛜 
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom. #mimemedia #mimepixgalleria

Post a Comment

0 Comments