صدر آصف علی زرداری پانچ روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے




رپورٹ: شیخ عاصم سے 
 
صدر آصف علی زرداری منگل کو چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔
ان کی آمد پر چین کے وزیر خزانہ لان فوان، چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ان کا استقبال کیا۔ صدر مملکت 4 سے 8 فروری تک چین کے دورے پر ہیں۔






نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین پر مشتمل وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔
دورے کے دوران صدر مملکت صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیانگ اور دیگر سینئر چینی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں فریقین چین پاکستان اقتصادی راہداری، علاقائی روابط اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔




چینی حکومت کی خصوصی دعوت پر صدر زرداری صوبہ ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں نویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری کا دورہ چین دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔















S: HUAFBP INTERNET 🛜 
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom. #mimemedia #mimepixgalleria

Post a Comment

0 Comments