رپورٹ: شیخ عاصم سے
پی آر نمبر: 830/2024
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی
ہیڈکواٹرز اسلام آباد
ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کاروائی
کمبوڈیا سے آنے والے 9 مسافروں کو تحویل میں لے لیا گیا
مسافروں میں وقار یونس ، محمد اویس، جلیس الحسن، سلمان علی، دانش علی، صائم شبیر، عقیل احمد، زین امجد اور محب علی اصغر شامل
مسافر کمبوڈیا براستہ تھائی لینڈ سے آنے والی فلائٹ TG-341 کے ذریعے پاکستان پہنچے
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں کو پاکستانی ایجنٹس اور متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے بھارتی ایجنٹس نے دھوکہ دیا
مسافروں کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے کمبوڈیا لے جا کر زبردستی مالیاتی جرائم، جعلی کالز اور جبری مشقت میں ملوث کیا گیا
مسافروں کو کمبوڈیا میں یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا
مسافروں کو کسی قسم کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں
ابتدائی تفتیش کے مطابق صائم شبیر کو مظفرآباد کے ایجنٹ نے فری لانسنگ کے وعدے پر 650,000 روپے ہتھیائے،
محمد اویس اور سلمان علی نامی مسافر نے اوکاڑہ کے ایجنٹ ابو ہریرہ کو 600,00 روپے فی کس دیے،
وقار یونس اور جلیس الحسن قریشی کو بھی اسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کا سامنا کرنا پڑا
مسافروں کو کمبوڈیا پہنچنے پر مالیاتی جرائم میں ملوث گروہ کے پاس چھوڑ دیا گیا۔ انکار کرنے پر ٹارچر کا سامنا کرنا پڑا
مسافروں کے پاسپورٹ ضبط کئے گئے اور رہائی کے لئے بھاری رقم کا مطالبہ کیا گیا
دانش علی، محیب علی اصغر، زین امجد، اور عقیل احمد نے بھی اپنے ایجنٹس کے ہاتھوں دھوکہ دہی اور غیر قانونی کاموں میں ملوث کیے جانے کی تفصیلات فراہم کیں۔
مسافروں نے کمبوڈیا میں پاکستانی سفارتخانے کی مدد سے ایمرجنسی پاسپورٹ حاصل کر کے واطن واپس لوٹے۔
مسافروں کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے
انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں
ترجمان ایف آئی اے
S:FIA
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
#mimemedia #mimepixgalleria
0 Comments