اسٹیج ڈرامہ ہیر وارث شاہ کی تیاریاں عروج پر، عوام کو یقیناً پسند آئے گا: نامور پروڈیوسر و ڈائریکٹر عاصمہ بٹ


رپورٹ: شیخ عاصم سے

ڈرامہ دیکھنے کے شوقین افراد کے لیئے ڈالفن کمیونیکیشن کی جانب سے ہیر وارث شاہ، ایک خوبصورت  اسٹیج ڈرامہ راولپنڈی آرٹس کونسل میں 17 نومبر شام 7 بجے  پیش کیا جا رہا ہے جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں







سی ای او ڈالفن کمیونیکیشن کی ، نامور مصنفہ ، ڈائریکٹر و پروڈیوسر عاصمہ بٹ صاحبہ کا سی ای او  مائم میڈیا شیخ عاصم سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے نامور آرٹسٹ ہیر وارث شاہ کی کاسٹ میں شامل ہیں اور فیملیز کو ایک زبردست پرفارمینس دیکھانے کیلئے پرزور محنت کر رہیں ہیں۔
عاصمہ بٹ کا مزید کہنا تھا کہ ہیر رانجھا کی کہانی کو ایک جدید انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ڈالفن کمیونیکیشن نے ہمیشہ کی طرح عوام کو تفریح کا موقع فراہم کیا ہے  ، اس  ڈرامے میں فیملیز  ضرور شرکت کریں اور تمام فنکاروں کی محنت کو سراہتے ہوئے اچھی کہانی سے لطف اندوز ہوں۔اس ڈارمہ کو دیکھنے کی خواہشمند عوام کیلئے  انٹری بلکل مفت ہے


















Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom. #mimemedia #mimepixgalleria

Post a Comment

0 Comments