سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے آگاہی ورکشاپ



رپورٹ: شیخ عاصم سے 
سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے آگاہی ورکشاپ،آگاہی ورکشاپ کا انعقاد محکمہ صحت کے تعاون سے کیا گیا، آگاہی ورکشاپ میں ڈاکٹر محمد ابوبکر،ڈاکٹر سید راشد علی،ڈاکٹر افراء خان، ڈی ایس ایڈمن شاہدہ یاسمین سمیت پولیس افسران اور ڈاکٹرز نے شرکت کی،ورکشاپ کے دوران ڈاکٹرز نے پولیس افسران کو ڈینگی سے بچاؤ، علامات، روک تھام اور علاج معالجہ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ڈینگی بخار جان لیوا ہے، احتیاط کے ذریعے بچاؤ ممکن ہے، اپنے گھروں اور کام کی جگہ پر صفائی کا خیال رکھیں، شہریوں میں آگاہی پیدا کرکے ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہے، بخار کی صورت میں مستند ڈاکٹرز سے رجوع کریں،خصوصی ٹیم محکمہ صحت کے ساتھ رابطہ میں رہتے ہوئے ڈینگی کی روک تھام اور آگاہی کے لیے اقدامات کر رہی ہے،پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز سمیت تھانوں اور دفاترز میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔

















S:PP
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom. #mimemedia #mimepixgalleria

Post a Comment

0 Comments