پاکستان پیپلز پارٹی چین کے ساتھ مضبوط تعلقات کے لیے پرعزم ہے: بلاول بھٹو زرداری



رپورٹ:( شیخ عاصم سے )
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی۔
دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے چینی سفارتخانے کے منسٹر کونسلر یانگ نو اور پولیٹیکل قونصلر وانگ شینگ جی سے ملاقاتیں بھی کیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں فریقین نے باہمی فائدے کے لیے تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دورے کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب بھی تھے








Source: HUAFBP INTERNET 🛜 
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom. #mimemedia #mimepixgalleria

Post a Comment

0 Comments