پاکستانی طلباء کے لیے یوتھ سکل ڈویلپمنٹ اور روزگار کے لیے چائنا اسکالرشپ





رپورٹ:(شیخ عاصم سے)
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع، وسائل اور معاونت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ ٹیکنالوجی اور روایتی ہنر سے لیس کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
چین کے تانگ انٹرنیشنل اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC)
 کے تعاون سے منعقدہ "چائنا اسکالرشپ فار یوتھ سکل ڈویلپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ" کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور نوجوانوں کو ٹیکنالوجی اور روایتی ہنر سے آراستہ کر رہے ہیں. انہوں نے چائنیز سکالر شپ پروگرام کے لیے میرٹ پر منتخب ہونے والے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں، ملک کو تیز رفتار ترقی کی جانب گامزن کرنے میں ان کا مرکزی کردار ہے۔
رانا مشہود نے کہا کہ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر نوجوان پاکستانی کے پاس آج کے مسابقتی منظر نامے میں کامیاب ہونے کے لیے ضروری مہارتیں ہوں، روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ہائی ٹیک اور روایتی سکل ڈویلپمنٹ دونوں پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے نوجوانوں کو "پاکستان کا سفیر" قرار دیا اور ان پر زور دیا کہ وہ ایمانداری سے کام کریں اور پاکستان کا نام روشن کریں۔ انہوں نے تعلقات کو بھی تسلیم کیا اور غربت کے خاتمے، نوجوانوں کے روزگار اور ترقی میں چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران چین نے تقریباً دو لاکھ نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 7000 سے 10000 طلباء چینی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر کے اپنا مستقبل سنوار رہے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے
 NAVTCC
 انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ فنی تعلیم کے شعبوں اور بیرون ملک اسکالرشپ کے لیے خواتین کی تعداد میں اضافہ کرے کیونکہ ہنر مند خواتین کی شمولیت کے بعد ملائیشیا کی
 GDP 
میں 2 سے 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر بھی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے نئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہنر مند افرادی قوت کو فروغ دینے میں 
NAVTCC TEVTA اور TANG 
کی جاری کوششوں کو سراہا۔ 












S: HUAFBP INTERNET 🛜 
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom. #mimemedia #mimepixgalleria

Post a Comment

0 Comments