راولپنڈی:(شیخ عاصم سے) راولپنڈی میں اسکوٹی چلاتے ہوئے برساتی نالے میں گرنے والی بیس سالہ لڑکی کی لاش برآمد
ورثاء پر قیامت گزر گئی، اہل خانہ شدت غم سے نڈھال، فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشک بار ہوگئی
راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن فیز 6 میں بیس سالہ لڑکی برساتی نالے میں جاگری، جس کے بعد ریسکیو حکام کو طلب کیا گیا اور لڑکی کی تلاش کا آپریشن شروع ہوگیا
راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن فیز 6 میں لڑکی برساتی نالے میں ڈوب گئی ، ریسکیو ٹیموں نے آٹھ گھنٹے کے طویل سرچ آپریشن کے بعد لڑکی کی لاش نکال لی ۔
ترجمان ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کا کہنا ہےابتدائی معلومات کے مطابق بیس سالہ لڑکی سکوٹی چلا رہی تھی کہ پانی کے تیز ریلے میں بہتی ہوئی نالے میں جا گری ۔
لڑکی کی سکوٹی کے ساتھ ویڈیو بھی سامنے آ گئی جس میں لڑکی کے تیز ریلے میں بہہ جانے کا افسوسناک منظر دیکھا جا سکتا ہے۔
S: WQWAPGSABR: internet 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
#mimemedia #mimepixgalleria
0 Comments