راولپنڈی ( 19 اگست)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے نیو میٹروسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی گوجر خان انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر ڈی جی آر ڈی سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے جسٹس جواد حسن کی عدالت میں دائر رٹ پیٹیشن کی سماعت کے دوران نیو میٹروسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے وکیل طلحہ شیخ نے بتایاکہ آر ڈی اے افسران این او سی کے اجراء میں تاخیری حربے استعمال کر کے آئے روز حرا ساں کرتے ہیں اور عدالت میں کیس زیر سماعت ہونے کے باجود بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا جس پر عدالت عالیہ کے جج جسٹس جواد حسن نے آ ر ڈی اے افسران سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آر ڈی اے افسران نے توہین عدالت کی ہے اور ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ سے تحریری جواب طلب کیا ہے ۔گزشتہ روز سماعت کے دوران آر ڈی اے کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل کنزہ مرتضیٰ اپنے وکیل وقار کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ جسٹس جواد حسن نے آر ڈی اے ،ضلعی انتظامیہ و پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کریں گے جبکہ متعلقہ افسران جب تک تحریری جواب کے ذریعے عدالت کو مطمئن نہیں کریں گے اس وقت تک توہین عدالت رہے گے۔کیس کی آئندہ سماعت 10ستمبر کو ہوگی۔
S:MSGMYK: INTERNET 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
#mimemedia #mimepixgalleria
0 Comments