اسلام آباد: (شیخ عاصم سے) ایچ نائن کے سستے بازار میں خوفناک آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں قابو پانے میں مصروف
وفاقی دارالحکومت کے ایچ نائن کے سستے بازار میں ہولناک آگ لگ گئی، آگ کے شعلوں نے 300 اسٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائربریگیڈ کی 9گاڑیاں اور درجنوں ریسکیو اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
اسلام آباد کے ایچ نائن میں بچت بازار آگ لگ گئی، شعلوں نے متعدد اسٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو 1122 کے اہلکار، فائر بریگیڈ اور سی ڈی اے کا عملہ بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد رانا وقاص نے کہا ہے کہ اتوار بازار میں لگنے والی آگ کی شدت زیادہ ہے، سی ڈی اے اور ریسکو ادارے آگ بھجانے میں مصروف ہیں لیکن آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان نیوی، ایئرفورس، دیگر اداروں سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوالی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کی جارہی ہے جلد از جلد آگ پر قابو پالیا جائے، آگ جوتوں اور کپڑوں کے سیکشن میں لگی، جس نے مزید دکانوں کو اپنی للپیٹ میں لے لیا۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے بچت بازار میں آگ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے موقع پر پہنچ گئے۔
انہوں نے آگ پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اور فائربریگیڈ کی ٹیم کی تعداد بڑھائی جائے، اضافی وسائل لگا کر آگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
وزیر داخلہ نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سے ریورٹ طلب کرلی، جب کہ انہوں نے آگ کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔
S: NewsNwtwork internet 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
#mimemedia #mimepixgalleria
0 Comments