بزم ندرت فکر کی جانب سے ممتاز صحافیوں اور فنکاروں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا انعقاد



راولپنڈی:(شیخ عاصم سے)
بزم ندرت فکر کی جانب سے راولپنڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں  صحافیوں اور فنکاروں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کے صحافیوں اور معروف فنکاروں نے شرکت کی۔شرکت کرنے والوں میں صحافی صابر راہی ،ذولفقار بیگ،ذولفقار ملک،وسیم بھٹی ،عثمان نزیر بھٹی، فنکاروں میں شہناز خان، زاہدہ چودھری،روبینہ قریشی،صائمہ خان ،لالہ نعیم خان،مشتاق ندیم،ریاض صدیقی،حمید بابر،امتیاز علی باقری،محبوب الیاس مغل،سرور ندیم غوری،مدثر مرالی،میزبان ارم گل راجہ،فوزیہ عندلیب مغل، مسرت ساجد،شگفتہ اعوان ،ہما خالد، فاطمی اشفاق ،سلیم رضا سپرا،عبدل رؤف مغل، طلعت لودھی  مہمان خصوصی محترمہ عظمیٰ شکیل عباسی، ظہیر چودھری،محترمہ ثمینہ شعیب،محترمہ فوقیہ تزین بابر،شیخ عبدل وحید،محترم اعجاز احمد ایڈووکیٹ،محترم تنویر قریشی،محترم شاہد چودھری،محترم قاضی مبارک حسین،محترم سعید قریشی ،محترم ریاض قریشی شامل۔میزبان جاوید اقبال کی جانب سے تمام مہمانوں کے لیئے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا۔



لالہ نعیم خان سے گفتگو کے دوران انھوں نے ریڈیو پاکستان سے تعلق رکھنے والے  فوٹو جرنلسٹ و نیوز کاسٹر سردار خان کی خدمات کو خوب سراہا،ان کا کہنا تھا کہ سردار صاحب خاص طور پر شوبز کی دنیا میں ایک ایسی مشعل ہیں کے جس کی روشنی میں کئی فنکار پروان چڑھے۔ ساتھ ہی انھوں نے متعلقہ اداروں کا زکر کرتے ہوئے بھی کہا کہ یہاں فنکاروں کو وہ عزت نہیں دی جاتی کہ جن کے وہ حقدار ہیں۔میرٹ پر تمغے دیئے نہیں جاتے جن سے ان جیسے کئی فنکار جن کی خدمات سے سب واقف ہیں ،محروم رہ جاتے ہیں۔







































S:SCoverage
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom. #mimemedia #mimepixgalleria

Post a Comment

0 Comments