کوئی سازش پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، وزیر داخلہ
اسلام آباد(شیخ عاصم سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ یہ بیان انہوں نے کراچی میں چینی قونصلیٹ کے دورے کے دوران دیا، جہاں چینی قونصل جنرل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات کی اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ نے چینی قونصل جنرل کو چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان کی سیکیورٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سخت کارروائی کی جارہی ہے اور ان کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ چینی قونصل جنرل نے سیکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا۔
S: HUAFBPINTERNET 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
#mimemedia #mimepixgalleria
0 Comments