راولپنڈی(شیخ عاصم سے)پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں راولپنڈی رینج کے تفتیشی افسران کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ
ایڈیشنل آئی جی انوسٹیگیشن پنجاب محمد ادریس احمد نے تفتیشی افسران کو جدید سائنٹیفک انوسٹیگیشن ٹیکنیکس کے متعلق لیکچر دیا،تربیتی ورکشاپ میں ڈی ایس پیز انوسٹیگیشن، انسپکٹرز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی،
ایڈیشنل آئی جی انوسٹیگیشن پنجاب نے کیس سٹڈی، چین آف کسٹڈی، تفتیش کے معیار کو بہتر بنانا، شہادتوں کو اکٹھا کرنے کا طریقہ،کیمروں کی مانیٹرنگ، پوسٹمارٹم کا طریقہ، شواہد کو محفوظ بنانا، چالان کے طریقہ کارکے متعلق تفتیشی افسران کو آگاہی فراہم کی،لیکچر میں ہائی پروفائل کیسز کو ٹریس کرنا،شواہد اکھٹے کرنااور ملزمان کو سزا دلوانے کے ساتھ ساتھ انوسٹی گیشن میں کی جانے والی خامیوں کے متعلق بھی نشاندہی کرائی گئی،
ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب نے لیکچر میں تفتیش کو مربوط اور جدید سائنسی انداز میں آگے بڑھانے کے متعلق بھی افسران کو آگاہی فراہم کی،تفتیش میں کڑی سے کڑی جوڑنا (چین آف کسٹڈی)انتہائی اہمیت کی حامل ہے،ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب
موثر تفتیش ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے اور متاثرہ شخص کو انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب
S: PPFBPG internet 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
#mimemedia #mimepixgalleria
0 Comments