رپورٹ(شیخ عاصم سے) صدر پاکستان کی جانب سے سفیر خلیل ہاشمی نے سفارت خانہ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے چیئرمین سفیر لو ژاؤہوئی کو سول ایوارڈ ہلالِ قائداعظم سے نوازا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر خلیل ہاشمی نے سفیر لوو کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی جو کہ چین پاکستان دوستی میں ان کی شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔ سفیر لوو کو ان کی شاندار خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، سفیر نے انہیں "پاکستان کا عظیم دوست" قرار دیا جو پاکستان کے عوام اور حکومت کی حمایت میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔
سفیر Luo Zhaohui
نے اپنے ریمارکس میں صدر پاکستان کا انہیں ’’ہلالِ قائداعظم‘‘ عطا کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے خاص طور پر پاکستان میں چین کے سفیر کی حیثیت سے پاکستان کی قیادت کی طرف سے دی گئی غیر معمولی حمایت کو یاد کیا۔ تقریب میں چین اور پاکستان کے معززین، اعلیٰ حکام اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی
S: HUAFBP INTERNET 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
#mimemedia #mimepixgalleria
0 Comments