اسلام آبا( شیخ عاصم سے)پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ دہشت گردی کی لعنت پر قابو پانے کے لیے انسداد دہشت گردی تعاون اور انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
صدر مملکت نے سفیر کو یقین دلایا کہ پاکستان اپنے چینی بھائیوں جو پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ، کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا
صدر اور چینی سفیر کے درمیان یہ ملاقات صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے بشام میں ایک خودکش حملے میں پانچ چینی انجینئرز اور ان کے پاکستانی ڈرائیور کی ہلاکت کے ایک ہفتے سے زائد عرصے کے بعد ہوئی ہے
S: HUAFBPINTERNET 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
#mimemedia #mimepixgalleria
0 Comments