راولپنڈی(شیخ عاصم سے) ریڈیو پاکستان سے منسلک اور سینئر فوٹو جرنلسٹ سردار خان نے راولپنڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں شازیہ شیخ اور وقار عظیم کی پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پنجاب ڈرامہ فیسٹول میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں راولپنڈی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے نامور فنکاروں نے شرکت کی۔فنکاروں میں انجم حبیبی،طاہر صدیقی،سعید شیخ،شمع نیازی،عمران رشدی،علی شان،خالد مجید،نادیہ،انعم،زینب،جویریہ،صوفیہ خان،نبیلہ اور واصف نے شرکت کرتے ہوئے مہمان خصوصی شازیہ شیخ اور وقار عظیم صاحب کو نیک خواہشات کے ساتھ مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی میزبان سردار خان صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی بدولت یہ خوبصورت محفل کا اہتمام ہوا۔
سردار خان صاحب سے گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ یہ سب فنکار ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں، مگر بدقسمتی سے ان فنکاروں کی صحیح قدر نہیں کی جاتی۔میری متعلقہ اداروں سے یہ اپیل ہے کے فنکاروں کے لیئے ایسے اقدام کیئے جائیں کہ جن سے ان کی محنت کا انھیں صحیح صلہ مل سکے اور انکا بہتر طریقے سے حق ادا کیا جائے جس کے یہ اصل حقدار ہیں۔
0 Comments