پاکستان میں انسانی حقوق کی سب سے بڑی علمبردار سیاسی جماعت پیپلز پارٹی نے سینٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹویٹر ایکس) پر پابندی لگانے کی قرارداد پیش کردی ہے



‏رپورٹ(شیخ عاصم)پاکستان میں انسانی حقوق کی سب سے بڑی علمبردار سیاسی جماعت پیپلز پارٹی نے سینٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹویٹر ایکس) پر پابندی لگانے کی قرارداد پیش کردی ہے۔

یہ قرارداد پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرامند تنگی کی طرف سے پیش کی گئی ہے۔پیپلز پارٹی سے منسلک سینٹر صاحب کا کہنا ہے کہ  سوشل میڈیا پلیٹ فارم ملک میں نوجوان نسل کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے کہ یہ پلیٹ فارم ہمارے مذہب اور ثقافت کے خلاف اصولوں کو فروغ دینے، زبان اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں میں نفرت پیدا کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔افواج پاکستان کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کے ذریعے ملکی مفادات کے خلاف ایسے پلیٹ فارمز کے استعمال پر تشویش کا اظہار ہے
اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ اس طرح کے پلیٹ فارم کو مفاد پرستوں کی جانب سے مختلف مسائل کے بارے میں جعلی خبریں پھیلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور نوجوان نسل کو دھوکہ دینے کے لیے ملک میں جعلی قیادت پیدا کرنے اور اسے فروغ دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔
لہذا سینیٹ آف پاکستان نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ وہ فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹاگرام، ٹویٹر ایکس اور یوٹیوب پر پابندی عائد کرے تاکہ نوجوان نسل کو ان کے منفی اور تباہ کن اثرات سے بچایا جا سکے۔ 
 ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے اپنا مذمتی بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا 
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان اس قرارداد کو بنیادی حقوق کے منافی سمجھتی ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان اس قرارداد کی سخت مذمت کرتی ہے اور اس قرارداد پر تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ 
یہ قرارداد آزادی اظہار رائے پر قدغن ہے۔ ایک جمہوری ملک میں بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے انکو سلب نہیں کیا جاتا۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سے انسانی حقوق کی آواز اٹھائی ہے۔ آج انسانی حقوق کی علمبردار جماعت کی طرف سے بنیادی حقوق کے منافی پیش کی جانے والی قرارداد افسوسناک ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان مطالبہ کرتی ہے پیپلز پارٹی کی قیادت اس قرارداد کا دوبارہ جائزہ لے اور اسکو واپس لے۔ آزادی اظہار رائے کا تحفظ عدلیہ کی بنیادی ذمے داری اور بنیادی حقوق کی فراہمی ریاست و حکومت کی بنیادی زمے داری ہے۔ ایک جمہوری ریاست میں حکومت اور مقننہ اپنی بنیادی زمے داریوں کو جمہوری انداز میں ادا کرنے کی مجاز ہوتی ہیں۔

‎@BBhuttoZardari ‎@PPP_Org ‎@MediaCellPPP ‎#PPP 
‎#HRC_Pakistan














S:HROF: INTERNET 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom. #mimemedia #mimepixgalleria @mimemedia

Post a Comment

0 Comments