یہ دھوکا ہے سب یہاں ہمیشہ بسیرا نہیں
یہاں کسی کا بھی ہر دم سویرا نہیں
فانی ہیں یہ قصے نہ بھول جانا کبھی
لوٹ کے آیا کوئی نہ تُجھ کو ہے آنا کبھی
جو تیری رخصت پہ احباب آئیں تو کیا
تیرے گھر میں وہ مجمع لگائیں تو کیا
سوگ منائیں ہجومِ ماتم بنائیں تو کیا
تیری فرقت میں آنسو بہائیں تو کیا
تیر ے قصے سنائیں اور رُلائیں تو کیا
تیری جدائی کا غم بھی منائیں تو کیا
قبر پہ آئیں پُھول چڑھائیں تو کیا
یاد رکھیں یا بھول بھی جائیںں تو کیا
یہ دھوکہ ہے یہاں ہمیشہ بسیرا نہیں
یہاں کسی کا بھی ہر دم سویرا نہیں
فانی ہیں یہ قصے نہ بھول جانا کبھی
لوٹ کے آیا کوئی نہ تجھ کو ہے آنا کبھی
تجھکو رہنا ہے قبر میں اکیلے ہی اب
دیکھنا ہے یہ اندھیرا اکیلے ہی اب
تا قیامت ہے بسیرا اکیلے ہی اب
وقتِ رخصت تُو ہو گا اکیلے ہی اب
زندگی میں کیسی یہ غفلت ہے اب
تیرا گھر تیری منزل تیرا رستہ ہے یہ
کہتا ہر وقت موت کا فرشتہ ہے یہ
کیوں اعمال میں پھر وہ رغبت نہیں
سینے میں ذکر کی وہ حلوت نہیں
ریاکاری ہے کیوں خلوص و خلوت نہیں
تیری دنیا میں ذکر والوں کی جلوت نہیں
طویل رستے ہیں دشوار منزل ہے یہ
تجھے ہر طور پار کرنی منزل ہے یہ
مسافر وقت کو یوں پھر لٹاتے نہیں
ذکرِ الہی کو دل سے مٹاتے نہیں
قبر کی یاد کو دل سے ہٹاتے نہیں
ہر جگہ پھر وہ یوں آتے جاتے نہیں
یہ فانی ہیں قصے نہ بھول جانا کبھی
لوٹ کے آیا کوئی نہ تجھ کو ہے آنا کبھی
✍🏻 لاعبہ افضل
S:WAPL: internet 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
#mimemedia #mimepixgalleria @mimemedia
0 Comments