وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوری اور جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری



رپورٹ(شیخ عاصم سے )وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوری اور جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری

ایف آئی اے کوہاٹ زون کی 11 چھاپہ مار کاروائیاں
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف 2 انکوائریاں درج کر لی گئی۔
جبکہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 9 مقدمات درج کر لئے گئے
چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں 6 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا
چھاپہ مار کاروائیاں کمپوزیٹ سرکل بنوں، کوہاٹ اور ڈی آئی خان کی جانب سے کی گئی
گرفتار ملزمان میں صید رحمان، خالد محمود، محمد یاسین، وقاص محمود، وحید اللہ اور محمد امتیاز شامل
ملزمان اپنی دکانوں، سکول، کلینک اور آفیسز پر مین لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔
چھاپہ مار کاروائیاں  بنوں روڈ، پنڈی روڈ، دارابن روڈ ڈی آئی خان اور لکی مروت میں کی گئی۔
پیسکو حکام نے موقع پر غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دئیے۔  
غیر قانونی بجلی کی فراہمی کے لیے استعمال ہونے والی کیبل اور دیگر سامان کو بھی ضبط کر لیا۔
بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث 3 میڈیکل سٹوز پر کاروائیاں کی گئی۔
جعلی ادویات اور انجیکشن کے سیمپلز حاصل کر کے ڈریپ حکام کے حوالے کر دیئے گئے۔
ڈریپ حکام کی رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایف آئی اے کی جانب سے تمام سرکلز میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
بجلی چوری اور جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔
 چھاپہ مار ٹیمیں متعلقہ حکام کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔
ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے

ترجمان ایف آئی اے
















S:FBFIAPG: internet 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom. #mimemedia #mimepixgalleria

Post a Comment

0 Comments