رپورٹ (شیخ عاصم) پاکپتن نواحی گاؤں ڈھپِئی میں شہریوں نے غیر ملکی جنگلی نیل گائے کو پکڑ لیا محکمہ واِلڈ لائف کی ٹیم نے نایاب نیل گائے کو اپنی تحویل میں لے لیا
تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی علاقہ ڈپھی میں بھارت سے راستہ بھٹک کرخوراک کی تلاش میں آنے والی نیل گائے کومقامی لوگوں نے پکڑکر باندھ لیا
مقامی لوگوں نے بھارت سے آنے والی نایاب نسل کی نیل گائے کو پکڑ کر قید کرلیا،پنجاب وائلڈلائف عملے نے اطلاع ملنے پر مادہ نیل گائے کو ریسکیو کرکے وائلڈلائف پارک ہیڈسلیمانکی منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی مشرقی سرحدی علاقوں میں اکثر نیل گائے ،سامبڑ اور دیگرجنگلی جانور راستہ بھٹک کر بھارت سے پاکستان پہنچ جاتے ہیں۔
اب تک درجنوں نیل گائیں اورہرن ریسکیو کرکے لاہور کے وائلڈلائف پارک جلو سمیت دیگر چڑیا گھروں میں منتقل کیے جاچکے ہیں جبکہ کئی جانوروں کو واپس ان کے قدرتی ماحول میں چھوڑا گیا ہے۔
S:xprs🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.#mimemedia
0 Comments