رپورٹ(شیخ عاصم) لاہور میں شادی کی تقریب کے دوران قاتلانہ حملے میں معروف ٹرانسپورٹر ٹیپو ٹرکاں والے کا بیٹا امیر بالاج جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے، سکیورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔ فائرنگ کا افسوسناک واقعہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا جہاں ٹیپو ٹرکاں والے کا بیٹا امیر بالاج شادی کی تقریب میں شریک تھا کہ اس دوران مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں امیر بالاج سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے
امیر بلاج ٹیپو المشہور لاہور ٹرانسپورٹ ٹرکاں والا کل رات کو ڈی ایس پی سید اقبال کے بیٹے کی دعوت ولیمے میں شرکت کیلئے گیا تھا دوستوں کے ھمراہ ایک ظالم انسان نے خود کو کمیرہ مین بناکر ویڈیو بناتا رہا آخر کار فائرنگ شروع کردی ٹیپو کو شہید کردیا امیر بالاج کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، امیر بلاج کے سکیورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔واضح رہے کہ امیر بالاج لاہور کے اندرون شہر کی مشہور شخصیت ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا تھا، ٹیپو ٹرکاں والا خود بھی دشمنی کی نذر ہو کر قتل ہو گئے تھے۔
S:ABFBID: internet 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
0 Comments