پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے راولپنڈی پولیس کے موثر انتظامات،پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں،سی پی او سید خالد ہمدانی



راولپنڈی (شیخ عاصم) پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے راولپنڈی پولیس کے موثر انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 1500سے زائد افسران و جوان کریک ڈاؤن میں فرائض سر انجام دیں گے،تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے خود کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے،پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے تھانوں کی موبائل اور ڈولفن فورس بھی خصوصی گشت کے فرائض سر انجام دیں گی،
رواں سال کے دوران سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کرکے ہزاروں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی گئیں،ٍشہر کے مختلف مقامات پر اونچی عمارتوں کی چھتوں سے مانیٹرنگ کی جائے گی 
ایریا سر ویلنس کے لیے جدید ٹیکنیکل ذرائع بھی بروئے کار لائے جائیں گے،تمام افسران پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کے خلاف موثر اور بھرپور کریک ڈاؤن کو یقینی بنائیں، سی پی او سید خالد ہمدانی 
شہریوں سے التماس ہے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی حوصلہ شکنی کریں، سی پی او سید خالد ہمدانی 
پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن  15 پر دیں،سی پی او سید خالد ہمدانی



















S:PP
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.

Post a Comment

0 Comments