راولپنڈی (شیخ عاصم)ویسٹریج پولیس کی اہم کارروائی دو اسلحہ سمگلرز گرفتار، گاڑی سے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد، اسلحہ سمگلرز سے 35 پسٹل برآمد ہوئے، ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں گولیاں بھی برآمد ہوئیں، ملزمان کی شناخت بہادر خان اور راشد شاہ کے نام سے ہوئی، ویسٹریج پولیس نے مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے، سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی کینٹ اور ویسٹریج پولیس کو شاباش،
ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی
اسلحہ کی نمائش یا ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے، سی پی او سید خالد ہمدانی
S: PUNJAB POLICE
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
0 Comments