*🚨سبی میں پی ٹی آئی ریلی میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی*





رپورٹ(شیخ عاصم)
سبی میں جناح روڈ پر پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 7 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
سبی میں انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی کی ریلی کا اہتمام کیا گیا اور اسی دوران دھماکے ہو گیا جس سے افراتفری پھیل گئی۔
ہسپتال ذرائع نے مریضوں کی تشویشناک حالت کے پیش نظر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔بم ڈسپوزل اسکاؤٹس کی جانب سے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکے کے بعد محکمہ صحت نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
دوسری جانب نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ افسوسناک واقعے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکےکی نوعیت کامعلوم نہیں ہوسکا اور سبی سمیت بلوچستان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھی ریلی میں ہونے والی دھماکے کی تصدیق کی۔















S:WQWAGPAQ: internet 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.

Post a Comment

0 Comments