اسلام آباد (شیخ عاصم) ملک کی موجودہ سیکیورٹی منظر نامے اور اسلام آباد میں جاری بلوچ یکجہتی کمیٹی اور بلوچ شہدا فورم کے احتجاج سے متعلق خفیہ ادارے نے رپورٹ جاری کردی، رپورٹ میں کہا گیا کہ ریاست مخالف عناصر اور دشمن انٹیلی جنس ایجنسیاں ان کیمپوں کو نشانہ بناسکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد ملک کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر خفیہ اداروں کی جانب سے رپورٹ جاری کردی گئی۔یاد رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ریڈ زون کے قریب جاری ہے جبکہ بلوچستان شہدا فورم کا جمال ریسانی کی سربراہی میں پریس کلب کے دوسرے سرے پر جاری ہے۔خفیہ اداروں کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان ایران سرحد پرسیکورٹی کی صورت حال سامنے آئی، ریاست مخالف عناصر اور دشمن انٹیلی جنس ایجنسیاں ان کیمپوں کو نشانہ بناسکتی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق نگران وزیر کھیل بلوچستان میر جمال رئیسانی پہلے ہی خطرے کی زد میں ہے، سیکیورٹی تھرٹ کے پیش نظرتجویز کیا جاتا ہے کہ تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں، قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔واضح رہے کہ جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف بلوچ مظاہرین کا لانگ مارچ 20 دسمبر کو وفاقی دارالحکومت کے مضافات میں پہنچا تھا۔
S: AQWAPGWQ: internet 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
0 Comments