موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی ،بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی چرس اور افیوم برامد




نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس 
(موٹروے نارتھ زون )
تاریخ : 2024-01-09
اسلام آباد (شیخ عاصم) موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی ،بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے کروڑوں  روپے مالیت کی کل 182 کلو اعلی کوالٹی کی چرس اور افیوم  برامد ۔

کاروائی ایم ون صوابی  کے قریب عمل میں لائی گئی ۔
 ایم ون صوابی ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس کی جانب سے ڈرائیور کو بریفنگ کا عمل جاری تھا ۔
صوابی  سے داخل ہونے والی ایک مشکوک  گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر ڈرائیور نے گاڑی موقع سے بھگا دی ۔
اس صورتحال میں موٹروے پولیس کی جانب سے مشکوک  گاڑی  کا پیچھا کیا گیا لیکن ڈرائیور  خطرناک طریقے سے گاڑی بھگاتا رہا ۔
اپریشن میں موٹروے پولیس کی ایک سے زائد گاڑیوں نے سڑک پر موجود دیگر گاڑیوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے حصہ لیا ۔
پولیس کو پیچھے اتے دیکھ کر ملزم صوابی کے قریب گاڑی سڑک پر چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ  اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔
گاڑی کی تلاشی لینے پر بھاری مقدار میں منشیات برامد ۔
منشیات میں . .   5۔128 کلو چرس اور 5۔53 کلو افیوم شامل ۔
واقع کی اطلاع پاتے ہی  موٹروے پولیس کی  بھاری نفری  موقع پر پہنچ گئے۔
ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی
سیکٹر کمانڈر ایم ون شفیق الرحمن کا اے این ایف پشاور سے رابطہ مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
ترجمان موٹروے پولیس 
موٹروے نارتھ زون















S:AQWAPG: INTERNET 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.

Post a Comment

0 Comments