وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کینٹ اور صدربیرونی کا افتتاح کردیا















راولپنڈی (شیخ عاصم سے)وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کینٹ اور صدربیرونی کا افتتاح کردیا.انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی وزیر اعلی پنجاب کے ہمراہ تھے.آر پی اوراولپنڈی سید خرم علی، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ،سی پی اوراولپنڈی سیدخالد ہمدانی اور دیگر سینئر افسران افتتاح کے موقعہ پر موجود تھے
پنجاب بھر کے تھانوں کی سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن کی تحت تزئین وا ٓرائش کی جارہی ہے،دوروز قبل 36اضلاع کے 36تھانوں کا ورچوئل افتتاح کیاگیا، آج دوسرے مرحلے میں 36مزید تھانوں کا ورچوئل افتتاح کیاگیا ہے،اقدام کا مقصد شہریوں کو بہترین ماحول میں بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی ہے،وزیر اعلی پنجاب نے سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنزکینٹ اورصدربیرونی میں تزئین آرائش کے بہترین کام پر آرپی او راولپنڈی،سی پی اوراولپنڈی اورٹیم کو سراہا، وزیر اعلی پنجاب نے سیف سٹی پراجیکٹ اورسی پی اوآفس کی تکمیل ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی،سی پی اوآفس کی تکمیل کے لیے 18کروڑ روپے فراہم کرنے کا اعلان،سیف سٹی پراجیکٹ اورسی پی اوآفس راولپنڈی کو 30جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت،پنجاب بھر میں جرائم میں% 30کمی ریکارڈ کی گئی،شہریوں کی سہولت اوربہترین سروس ڈیلیوری کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،
Punjab Police Pakistan RPO Rawalpindi City Traffic Police Rawalpindi Govt of Punjab Syed Khalid Hamdani -Police Officer






















Source:FBPGRWPP: internet 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.

Post a Comment

0 Comments