ملکی معیشت کی بہتری کے لئے ہاؤسنگ منصوبوں کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا خوش آئند ہے۔ سردار ایاز خان



    راولپنڈی06 نومبر(اے پی پی) رئیل اسٹیٹ کی صنعت سے منسلک معروف کاروباری شخصیت سردار ایاز خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لئے ہاؤسنگ منصوبوں کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا خوش آئند ہے،نوجوانوں کی ریسنگ بائیک وکار میں بڑھتے ہوئے رجحان کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو مثبت اورمحفوظ بنانے کے لئے آٹو انڈسٹری سے وابسطہ افراد کی جانب سے مختلف پروگرامز کے زریعے آگاہی دینے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان اپنے مشغلہ کے ساتھ دنیا بھر میں اس کھیل کے زریعے پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کو پی اے سی کے تعاون سے سلور سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی راولپنڈی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسلور سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد اقبال،ڈائریکٹر پلاننگ محمد عثمان،کرنل ر سہیل ،آٹو شو کے آرگنائزر زیشان احمد،سرور گوندل،نعیم گوندل،گوندل گروپ آف مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر گوندل ،مشتاق مرزا،چوہدری زاہد رفیق،کے علاوہ پشاور، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں سے جدید موٹر سائیکلز و گاڑیوں کے شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سلور سٹی ہاؤسنگ سکیم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد اقبال نے کہا ہے کہ پی اے سی نے ایک بہترین آٹو شو منعقد کر کے شائقین کے دل جیت لئے ہیں اور اس طرح کے پروگرامز راولپنڈی اسلام آباد کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی ہونے چاہئے تاکہ آٹو انڈسٹری کو مزید ترقی مل سکے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد باصلاحیت اور زہین ہیں جو اپنے خیالات کے زریعے پرانی گاڑیوں میں ترمیم کر کے جدید گاڑیاں بنانے کا ہنر رکھتے ہیں اور آج کے آٹو شو میں نوجوانوں نے جس طرح اپنی تیار شدہ گاڑیوں کے فن کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور حکومتی سطح پر بھی ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔محمد عثمان خان نے کہا کہ اس شو میں جس طرح سے شائقین نے اپنی جدید طرز کی گاڑیاں اور ہیوی بائیک لے کر آئے ہیں جس میں لوگوں کی دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے اور ایسی سرگرمیاں موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر عوام کو بہترین تفریحی سہولیات مہیا کرتے ہیں۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر پلاننگ عثمان خان نے کہا ہے کہ سلور سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی ایک ایسا رہائشی منصوبہ ہے جس میں تمام بنیادی سہولیات کے علاوہ جدید طرز کے پارکس ،شاپنگ مال،کشادہ سڑکیں ،سکیورٹی کا جدید نظام ،مساجد ،تعلیم وصحت کے ادارے قائم کئے جائیں گے اور یہ رہائشی منصوبہ بین الاقوامی معیار کی طرز کا تعمیر کیا جارہا ہے جس میں تجربہ کار ٹیم کام کر رہی ہے اور یہ منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔تقریب کے اختتام پر آٹو شو میں سپورٹس کار وموٹرسایئکلز کی نمایاں پوزیشن رکھنے والے شرکاء کو اسناد و شیلڈز پیش کی گئیں۔تقریب کے اختتام پر سلورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرمحمداقبال نے عاقف گوندل ،بوسال مارکیٹنگ کو کامیاب پروگرام منعقد کروانے پر مبارکباد پیش کی۔















Source:YKWAP: internet 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.

Post a Comment

0 Comments