ایبٹ آباد(وسیم قریشی سے)پشاور الیکٹرک سپلائی ایبٹ آباد میٹر ریڈر اور آفس عملے کی ملی بھگت صارفین کو کروڑوں کا چونا لگانے لگے ۔بجلی کے بلوں پر حکومت کی جانب سے یہ تو چسپاں کیا جاتا ہے کہ بجلی کی چوری اور اوور بلنگ کے خاتمے کیلیے پر عزم مگر پشاور الیکٹرک سپلائی خود اوور بلنگ اور صارفین کو کروڑوں کا چونہ دہنے میں مصروف عمل۔اقبال روڈ سلائی کے صارف محمد آزاد خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کہیں ماہ سے ریڈر انکے گھر کے میٹر جو تاریخ بجلی کے بل میں لکھی ہوتی اس تاریخ سے 7 دن بعد میٹر ریڈنگ کیلیے آتا جبکہ بل پر 7دن پہلے کی تاریخ واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے اور سب سے حیران کردینے والی بات یہ ہے کہ بجلی کے بل پر جو میٹر کی تصویر اور ریڈنگ لگی وہ کسی اور ڈیجیٹل میٹر کی ریڈنگ اور تصویر لگی جس پر اقبال روڈ سپلائی کے صارف ایس ڈی او آفس پہنچے اور وہاں پر انھیں یہ کہا گیا کہ ہم سے غلطی ہو گئی اور بجلی کے بل میں سے 12000 روپے کم کردیے گئے یہاں پر سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیسے ایس ڈی او کی ناک کے نیچے آفس عملے،لائن مین،میٹر ریڈر کی مدد سے کروڑوں کی دہاڑیاں لگائی جانے لگی یہ معاملہ تو اس شخص کا ہے جس نے اپنی مدد آپکے تحت کرپشن کو ظاہر کیا ان لوگوں کا کیا جو اس کرپشن اور اس فراڈ سے نا واقف ہے اور یہ فراڈ وہ سمجھ نہیں پاتے اور ہر ماہ بجلی کے بلوں کی مد میں ان کالی بھیڑوں کی جیب بھرتے ہیں اور کیسے حکومتی خزانے اور صارفین کو کروڑوں کا چونا لگایا جانے لگا۔اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ ایس ڈی او سپلائی،لائن مین،میٹر ریڈر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور انکواری کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ ایسی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کیا جائے۔
Source:WAPWQJG: INTERNET 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
0 Comments