تحصیل دفتر گوجر خان میں اہم سیاسی شخصیت کے نام پر رشوت کا بازار گرم،متعدد شکایات کے باوجود کمشنر اور ڈی سی آر کی پراسرار خاموشی،نگران وزیراعلیٰ نوٹس لیں








تحصیل دفتر گوجر خان میں اہم سیاسی شخصیت کے نام پر رشوت کا بازار گرم،متعدد شکایات کے باوجود کمشنر  اور ڈی سی آر کی پراسرار خاموشی،نگران وزیراعلیٰ نوٹس لیں 

راولپنڈی 29نومبر (خبرنگار)راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان تحصیلداردفتر میں اہم سیاسی و حکومتی شخصیت کے نام پر کھلے عام شہریوں سے رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے،نگران وزیر اعظم پنجاب تحصیل دفتر گوجر خان میں مبینہ رشوت ستانی میں ملوث تحصیلدار ورجسٹری محرر کی رشوت ستانی کا نوٹس لیں ۔باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ تحصیلدار راجہ عامر اور رجسٹری محرر جہانزیب گوجر خان کی عوام سے اراضی ریکارڈ کی درستگی کے دوران مختلف حیلے بہانوں سے بھاری رشوت طلب کرتا ہے اور جب موصوف کی مٹھی گرم نہ کی جائے تو شہریوں سے ناروا سلوک سے پیش آتے اور تحصیلدار دفتر میں آنے والے شہریوں کو ذلیل و خوار کیا جاتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانب سے متعدد بار کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو متعدد بار شکایات بھی درج کروائی گئی ہیں مگر ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی جاسکی۔ذرائع نے بتایا کہ تحصیلدار راجہ عامر اور رجسٹری محرر جہانزیب شہریوں کو کھلے عام بتاتے ہیں کہ ہم اوپر حصہ بھیجتے ہیں اس لئے ہمارا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا جس آفیسر کو شکایت لگانی ہے جا کر لگا دیں۔شہریوں کو کہنا ہے کہ تحصیلدار اور رجسٹری محرر پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما و حکومتی شخصیت کی ساکھ متاثر کر رہے ہیں اور عام انتخابات میں شہریوں کی جانب سے ردعمل سامنے سکتا ہے ۔شہریوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اپیل کرتا ہوئے کہا ہے کہ وہ گوجرخان تحصیل دفتر کے دورہ کریں اورتحصیلدار و رجسٹری محرر کی رشوت ستانی کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کریں۔
















Source:MYKWAP: INTERNET 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.

Post a Comment

0 Comments