راولپنڈی میں خاوند کے ہاتھوں اپنی بیوی کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ بچوں کی موجودگی میں سفاک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو موت کی نیند سلا دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ منگل 24 اکتوبر 2023ء کو تھانہ دھمیال کی حدود چکری روڈ خالد کالونی فیز ٹو میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ پھول بی بی کا اپنے خاوند محمد صدیق سے ناچاقی تھی جس کی وجہ سے وہ اپنی بہن کے گھر رہ رہی تھی۔ منگل کے روز مقتولہ بازار سے اپنی بہن کے گھر جا رہی تھی کہ اس کے خاوند نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
Source:shbrshamcrmrprtrfb: internet 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
0 Comments