نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آج بیجنگ میں منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر گریٹ ہال آف پیپل میں چینی صدر سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے کامیاب انعقاد پر چینی صدر کو مبارکباد دی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی مستقبل کی سمت اور دائرہ کار سے متعلق ان کے آٹھ نکاتی ایجنڈے کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کا اعادہ کیا اور بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال میں اس شراکت داری کی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک اور عوام کے باہمی فائدے کے لیے اعلیٰ سطح کے مذاکرات اور تبادلوں کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے پر اتفاق کیا
Source:HUAFBP: internet 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
0 Comments