مہنگائی پر قابو پانے کے لئے مارکیٹ کمیٹی کو فعال بنانا انتہائی ضروری ہے،چئیرمین ساجد عباسی



راولپنڈی 19اکتوبر اسلام آباد (اے پی پی ) اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین ساجد عباسی سے ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد یوسف خان نے جمعرات کو ملاقات کی جس دوران ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے کوآرڈنیٹر گلزار چوہدری بھی موجود تھے۔



راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں ملاقات کے دوران ساجد عباسی نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے مارکیٹ کمیٹی کو فعال بنانا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردنوش ،پھلوں و سبزیوں کے زائد نرخ وصول کرنے اور نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے پر گزشتہ 5ماہ کے دوران تین سو زائد چھاپے مار کر 18لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔ساجد عباسی نے کہا کہ مارکیٹ میں بھتہ خوروں اور قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے کاروائیاں کی جا رہی ہیں جبکہ لائسنسوں کے اجراء سے حکومتی خزانے میں کروڑوں روپے کا ریونیو حاصل ہوگا۔





















Source:WAPMYK: internet 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.

Post a Comment

0 Comments