پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے چین کی حمایت جاری رہے گی۔چینی سفیر




نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے پاکستان میں چین کےسفیرجیانگ زیڈونگ نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جہاں وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران پرتپاک مہمان نوازی پر چینی صدر شی جن پنگ اور قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دورے کے دوران دستخط کیے گئے مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا اور حالیہ معاہدوں کی تعریف کی جو چین پاکستان اقتصادی راہداری کو فروغ دیں گے۔ وزیراعظم نے علاقائی ترقی کے لیے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کی اہمیت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کو اجاگر کیا۔ چینی سفیر نے پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے چین کی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔















Source:HUAFBP: internet 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.

Post a Comment

0 Comments