راولپنڈی 27اگست(اے پی پی) اے ایس پی صدر سرکل زینب ایوب نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کے واقعات پر قابو پانے کےلئےُ راولپنڈی پولیس کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث خواتین کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کے لئے کونسلگ کی ضرورت ہے تاکہ وہ ہنر مند بن کر روزگار کے زریعے آمدنی حاصل کرسکیں،صدر سرکل میں اعلیٰ افسران کی سربراہی میں روزانہ کی بنیاد پر منشیات فروشی،قمار بازی،غیرقانونی اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں کی جاتی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار اے ایس پی صدر سرکل زینب ایوب نے اتوار کو اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں اور شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہماری اہم زمہ داری ہے۔زینب ایوب نے کہا کہ صدر سرکل میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑے آپریشن کئے گئے اور درجنوں ملزمان گرفتار کر کے ان سے بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے اور شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے متعدد گینگز کے ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالتوں میں پیش کئے گئے۔
Source:MYKWAP
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
0 Comments