سٹیٹ بینک پاکستان نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر پچھتر روپے کا سکہ جاری کیا ہے

سٹیٹ بینک پاکستان  نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر پچھتر روپے کا سکہ جاری کیا ہے



(شیخ عاصم)

گورنر جناب جمیل احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ یادگاری سکہ کا  اجراء اس بات کا مظہر ہے کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اہم اقتصادی تعلقات پر بھی روشنی ڈالی۔ سکریٹری خارجہ جناب سائرس سجاد قاضی نے سکے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے قومی نشان دونوں ممالک کی جمہوری جڑوں کو اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی فائدہ مند تعلقات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان میں امریکی سفیر مسٹر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ یہ سکہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقدار، نظریات اور مشترکہ روابط کے ساتھ ساتھ روشن مستقبل کے لیے ان کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے یادگاری سکہ جاری کرنے کے معنی خیز اقدام پر اسٹیٹ بینک کا شکریہ بھی ادا کیا۔ PR



















Source:FBSBOPPG: internet 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.

Post a Comment

0 Comments