حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھادیں*
حکومت نے عوام پر بڑا پیٹرول بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 19.95 روپے تک کا بڑا اضافہ کردیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنا تھا، عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے مطابق وزیراعظم سے مشاورت کی گئی اور یہ فیصلہ ہوا کہ قیمتوں میں کم سے کم رد و بدل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی منظوری سے پیٹرول کی قیمت میں 19.95 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19.90 روپے اضافہ کیا جارہا ہے، جس کے بعد ان کے نرخ بالترتیب 272.95 اور 273.40 روپے ہوجائیں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں ہیں اس لئے ایسے فیصلے نہیں کر سکتے جس سے ملک مشکل میں گھرے، ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
Source WAJG: internet 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
0 Comments