*گوجر خان پولیس کا موضع آہیر میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن، چار ملزمان گرفتار، اسلحہ اور روند برآمد*




راولپنڈی 13 جولائی( ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے احکامات پر راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان پولیس نے موضع آہیر کے گردونواح میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے چار ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ اور روند برآمد کر لیے.سٹی پولیس ترجمان کے مطابق قبضہ مافیا کے سرغنہ راجہ اسحاق جنجوعہ نے دیگر ملزمان کے ہمراہ موضع آہیر کے رہائشی اسجد محمود کی ملکیتی اراضی پر قبضہ کرنے کے لیے فائرنگ کرتے ہوئے قتل کی دھمکیاں دیں اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا۔آئی جی پنجاب کے حکم کے مطابق ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کی جارہی ہیں۔گوجر خان پولیس نے شہری اسجد محمود کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم راجہ اسحاق جنجوعہ کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے دیگر ملزمان یونس، اسماعیل، شہباز اور زیشان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ تھانہ گوجر خان پولیس کی بروقت کارروائی پر ایس پی صدر سرکل نبیل کھوکھر نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے۔
















Source:YKAPP
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.

Post a Comment

0 Comments