راولپنڈی18جون(پریس ریلیز )رئیل اسٹیٹ کی صنعت سے منسلک پاکستان کے معروف سماجی و کاروباری شخصیت بلال بشیر نے کہا ہے کہ گوجر خان میں ہاوسنگ منصوبے کی تکمیل سے خطہ پوٹھوہار کی عوام کا جدید طرز کی سہولیات سے آراستہ اپنے گھر کا خواب بہت جلد پورا ہوگا،ملکی معیشت کی بہتری کے لیے یہاں کی عوام کو کاروبار اور ملازمتوں کے بہترین مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ،آئندہ دو سال میں نیومیٹرو سٹی ہاوسنگ منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا جس میں تمام بنیادی سہولیات کے علاوہ سٹییٹ آف دی آرٹ جدید طرز کے پبلک پارکس، سیکورٹی انتظامات، موبائل پٹرولنگ چیک پوسٹیں، آتشزدگی کے واقعات کو روکنے کے لیے فائر کنٹرول تنصیبات ، سکول، کالج،مسجد اور شاپنگ مالز بنائیں گے.پہلے 6ماہ کے دوران ہاوسنگ منصوبے کا پہلا بلاک کا تعمیراتی کام مکمل کر کے مالکان کے حوالے کردیا گیا ہے.ان خیالات کا اظہار نیو میٹرو سٹی گوجر خان کے سی ای او بلال بشیر نے گزشتہ روز گوجر خان کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ نیو میٹرو سٹی کی ٹیم نے انتہائی محنت سے ترقیاتی کاموں میں تیزی لاتے ہوئے پہلے بلاک کا سو فیصد قبضہ صارفین کو دے دیا ہے. بلال بشیر نے ارلی برڈ بلاک (Early Bird Block) کے صارفین سے خطاب کے دوران مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح 6ماہ کے اندر آج صارفین کو قبضہ دیا گیا ہے اسی طرح آئندہ چند ماہ کے دوران اے ساؤتھ اور بی ساؤتھ کے صارفین کو بھی قبضہ دے دیا جائے گا. اس موقع پر نیومیٹروسٹی کے کنٹری ہیڈ زرعون مسعود اورمیکڈونلڈ پاکستان کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عمر تھور کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت جلد میکڈونلڈز نیومیٹروسٹی گوجر خان میں لانچ کردیا جائے گا.ڈائریکٹر مارکیٹنگ نیو میٹرو سٹی رانا شرجیل نے کہا ہے کہ نیو میٹرو سٹی گوجر خان میں دنیا کا بڑا برانڈ متعارف کرا دیا گیا ہے.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقرب عباسی نے کہا کہ خطہ پوٹھوہار کے مقامی لوگوں کے تعاون کہ وجہ سے گوجر خان میں ایک نیا شہر آباد ہونے جارہا ہے جس میں یہاں کے لوگوں کو رہائش اور روزگار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں.انہوں نے کہا کہ جس طرح گوجر خان کی عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے اسی طرح ہم بھی ان کے اعتماد پر پورا اتر رہے ہیں اور جو تعمیراتی کام دوسری ہاوسنگ سکیمیں دس سال میں مکمل نہیں کر سکتی وہ ہم نے 6 ماہ کی کم مدت میں مکمل کرکے مالکان کو قبضہ دے دیا ہے.اس موقع پر پراپرٹی ڈیلرز، ڈویلپرز،اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی. تقریب کے اختتام پر پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے افراد کونیومیٹروسٹی منصوبہ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے اور بعدازاں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا.
Source:YKYJAWA
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
0 Comments