نادرا نے جنسی مجرموں کی شناخت کیلئے نئی سہولت متعارف کرا دی
اسلام آباد: نادرا نے بچوں اور خواتین کے خلاف جنسی جرائم کرنے والوں شناخت کی نئی سہولت متعارف کرا دی۔ نادرا کی جانب سے جنسی مجرموں کی قومی رجسٹری تیار کر لی گئی، اس سلسلہ میں ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیق کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے، جنسی جرائم میں سزا یافتہ افراد کی ڈیٹا سے شناخت اور ٹریکنگ کی جا سکے گی چیئرمین نادرا نے کہا کہ سہولت کا مقصد جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے اداروں کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے، ملازم رکھنے والے اداروں اور محکموں کو تصدیقی ایس ایم ایس کے ذریعے خبردار کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہری گھر، مسجد، کالج، یونیورسٹی میں ملازم رکھنے سے پہلے تسلی کر سکتے ہیں، شناختی کارڈ نمبر شارٹ کوڈ 7000 پر ایس ایم ایس سے تصدیق کی جا سکتی ہے۔ چیئرمین نادرا نے بتایا کہ ریکارڈ یافتہ شخص کا شناختی کارڈ نمبر بھیجنے پر جو جواب موصول ہو گا وہ یہ ہے: "نام اور ولدیت، خبردار! یہ شخص ایک مجرم ہے، اسے بچوں کے قریب جانے کی اجازت نہ دی جائے۔
0 Comments