راولپنڈی پریس کلب میں ذیابیطس سے بچاو اور آگاہی کے حوالے س فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد



راولپنڈی (شیخ عاصم) 
راولپنڈی پریس کلب میں ذیابیطس سے بچاو اور آگاہی کے حوالے س فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،کیمپ آرگنائزر عبد الوحید خان  نے کیمپ کے بہترین انتطامات کرتے ہوئے ممبران نیشنل پریس کلب کےلیے بہترین ٹیسٹوں کا اہتمام کیا۔۔فری میڈیکل کیمپ کا مقصد صحافتی برادری کو شوگر سے بچاو اور آگاہی دینا مقصد تھا، کیمپ میں شوگر، یوریک ایسڈ، کولیسٹرول موٹاپا کیلئے BMI، خون کی نالیوں کی بندش کا ٹیسٹ، پاؤں کی نسوں کا ٹیسٹ،HbA1c،ہڈیوں کا ٹیسٹ کیا گیا۔ڈاکٹر زاهد محمود ماہر امراض شوگر نے خصوصی شرکت کی ،اور کہا کہ موجود دور میں شوگر کی بنیادی وجہ ہمارا لائف سٹائل ہے، نہ وقت پر کھایا جاتا یے اور نہ ہی نیند کا کوئی وقت مقرر ہے ۔غیر متوازن غذا نے بھی لوگوں کو مریض بنا کررکھ دیا ہے ۔ ڈاکٹر ذاہد محمود نے مزید کہا کہ بچوں میں موٹاپا بڑھ رہا ہے ایسے میں ان کی نیوٹریشن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ 2017میں پاکستان میں ہر چار میں سے ایک شخص شوگر کا مریض ہوتا تھا جبکہ 2021 میں ہر تین میں سے ایک شخص شوگر کا مریض ہے ۔۔۔ایسے میں پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے ۔ماہر خوراک و ماہر فزیو تھراپسٹ نے شوگر کے مریضوں کو خوراک کی ترتیب و غذائیت متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔کیمپ میں شوگر سے ہونے والی پیچیدگیوں کی مکمل آگاہی شوگر سے متاثرہ پوں کا علاج و احتیاط کے بارے میں بتایا گیا ۔کیمپ میں رجسٹریشن کی گئی اور دوائیاں فراہم کی گئیں۔











Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.

Post a Comment

0 Comments