راولپنڈی 22مارچ()پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی کینٹ کے راہنما ملک عمران شہزاد پوپی نے کہا ہے کہ پی ایم ایل این سیاسی انتقام میں پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ ورکرز کو جیلوں میں بند کر رہی ہے جو انتہائی قابل مزمت ہے، ن لیگ سرکاری مشینری استعمال کر کے پی ٹی آئی کے ورکروں پر نہ صرف تشدد کر رہی ہے بلکہ جیلوں میں بند کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو راولپنڈی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ٹینچ بھاٹہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر ان کے ہمراہ ظہور کوہاٹی بھی موجود تھے جبکہ ملک تحلیل، رمضان بھٹی، آصف خان، خرم شہزاد مغل اور چوہدری رضوان اور انجمن تاجران ٹینچ بھاٹہ نے پی ٹی آئی کے دیگر کارکنوں کے ہمراہ پرتپاک استقبال کرتے ہوئے گل پاشی کی.پی ٹی آئی راولپنڈی کینٹ کے راہنماؤں کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے وزیروں اور گلوں بٹوں نے سیاسی انتقام میں پی ٹی آئی کے ورکروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے بچوں اور خواتین کو ہراساں کیا اور مقامی قیادت کو جیلوں میں بند کیا جو کہ انتہائی شرمناک و قابل مزمت ہے.
0 Comments