نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا سالانہ الیکشن 2023-24 جرنلسٹ پینل نے بھاری اکثریت سے جیت لیا، جرنلسٹ پینل کے 26 امیدوار جبکہ جاوید ملک گروپ کے 2 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ جڑواں شہروں کے صحافیوں کی بڑی تعداد نے انتخابات میں حصہ لیا اور 1943 کے صحافیوں نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ انتخابات کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق جرنلسٹ پینل کے انور رضا 1038 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، ان کے مقابلے میں جاوید ملک گروپ کے صدارتی امیدوار جاوید ملک نے 604 ووٹ حاصل کیے جب کہ دستور جرنلسٹ پینل کے شرجیل امجد راؤ نے 268 ووٹ حاصل کیے۔ سیکرٹری کے عہدے پر جرنلسٹ پینل کے خلیل احمد راجہ نے 1035 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ دستور جرنلسٹ پینل کے ہارون کمال راجہ نے 505 اور جاوید ملک گروپ کی فرح نواز بھٹی نے 224 ووٹ حاصل کیے۔ فنانس سیکرٹری کے لیے صحافی پینل کے نیئر علی کامیاب ہوئے، انہوں نے 1471 ووٹ حاصل کیے، تاہم ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار ڈاکٹر سجاد آزاد نے 169 ووٹ حاصل کیے۔ نائب صدور کی 4 نشستوں پر جرنلسٹ پینل کے اظہر جتوئی نے 1428، غضنفر عباس نے 1297 اور نذیر احمد چرن نے 1269 ووٹ حاصل کیے۔ خواتین کی نشست پر صحافی پینل کی مائرہ عمران 1400 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی۔ جوائنٹ سیکرٹری کی 04 نشستوں پر جرنلسٹ پینل کے وقار عباسی 1445، اسلم بوائے 1236 اور طلعت فاروق 1197 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ خواتین کی نشست پر جرنلسٹ پینل کی شکیلہ جلیل 1245 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔ گورننگ باڈی میں مردوں کی 15 نشستوں میں سے 13 پر جرنلسٹ پینل کے امیدوار کامیاب ہوئے، کامیاب امیدواروں میں عامر رفیق بٹ، احمد منصور، احتشام کیانی، سید خالد گردیزی، حامد حبیب، قلب علی، ذوالفقار بیگ، بابر شامل ہیں۔ ملک، سید عون شیرازی، جعفر علی بلتی، فرحت محمود عباسی، وقار کاظمی اور راجہ وسیم عباسی شامل ہیں جبکہ گورننگ باڈی کی نشستوں پر جاوید ملک گروپ کے 2 امیدوار منظور احمد سلہری اور راجہ کامران علی کامیاب ہوئے۔ گورننگ باڈی کی 02 خواتین کی نشستوں پر جرنلسٹ پینل کی سحرش قریشی اور روبینہ شاہین نے 1106 اور 1087 ووٹ حاصل کیے۔
0 Comments