اسلام آباد 05مارچ( )ہیوی بائیک رائڈرز گروپ اور نجی ریسٹورنٹ کے تعاون سے معزور بچوں کی صحتمندانہ سرگرمیوں کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا.اتوار کو اسلام آباد میں نئے ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد منعقدہ سپیشل چلڈرن کے لیے "ہیلتھی ایکٹیویٹی فار سپیشل چلڈرن"کے عنوان سے پروگرام میں سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی. اس موقع پرکئیر فار سپیشل پرسنز فاونڈیشن کی سربراہ حنا حسنین،تاجر راہنماعبدالحفیظ چوہدری،میاں زوہیب، میاں شعیب، سجادچوہدری،سوشل ایکٹیویسٹ ڈاکٹر ایشل،راولپنڈی کے معروف ہیوی بائیک رائڈرز عمر اشرف،ذیشان آفتاب،عبدالرحمن،میجر ارسلان اورانجم منہاس نے شرکت کی.صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ معزور بچے کی دیکھ بھال، تعلیم اور ان کی صحتمندانہ سرگرمیوں پر توجہ دینا ہم سب کی زمہ داری ہے جس سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے. شرکاء نے کہا کہ ہیوی بائیک جو کہ ہربچے کی خواہش ہوتی ہے اور آج ہیوی بائیک رائڈرز گروپ(Team Throttle United ) نے خصوصی بچوں کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جسے بچوں نے بہت انجوائے کیا اور اس طرح کی سرگرمیاں ان کے لیے زہنی و جسمانی نشوونما کا باعث بنتی ہیں .
0 Comments