ریجنل پولیس آٖفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی سے مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ اور آل پاکستان موبائل فون ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی بھی اس موقع پر آر پی او راولپنڈی کے ہمراہ تھے۔ ملکی معیشت میں تاجربرادری کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، تاجر برادری سے جڑے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں،آر پی او سید خرم علی۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی سے مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ اور آل پاکستا ن موبائل فون ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ریجنل دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی بھی آر پی او راولپنڈی کے ہمراہ تھے۔وفد میں مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کے صدر شیخ حفیظ، جنرل سیکرٹری ظفر قادری، سنیئر نائب صدر مشتاق خان، آل پاکستان موبائل فون ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر منیر بیگ، سینئر نائب صدر فرخ بشیر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ علی دھنیال اور سینئر نائب صدر علی اصغر شامل تھے۔وفد نے آر پی او راولپنڈی کو خوش آمد ید کہا اور پولیس و ضلعی انتظامیہ سے قانونی وانتظامی معاملات میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ آر پی او نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت میں تاجر برادری کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، تاجر برادری سے جڑے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں، سی پی او راولپنڈی تاجر برادری سے میٹنگ کا اہتمام کرکے انہیں درپیش مسائل کا تدارک کریں گے۔سی پی او راولپنڈی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام میں تمام سٹیک ہولڈرز کا مثبت کردار پولیس اور انتظامیہ کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے،تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیا ر کرکے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ وفد نے ملاقات کے اختتام پرآر پی او راولپنڈی ریجن اور سی پی او راولپنڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ اور اعزازی شیلڈ پیش کی۔
ترجمان آر پی او
راولپنڈی ریجن
0 Comments