کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کا حملہ





پریس ریلیز

کراچی17،فروری 2023:-

کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کا حملہ۔

پولیس کمانڈوز نے مقابلے کے دوران کے  پی او میں داخل ہونےو الے تین دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ایک دہشتگرد پولیس کی فائرنگ کے دوران جیکٹ پھٹنے سے, جبکہ دو پولیس کی فائرنگ کے تبادلے میں جہنم واصل ہوئے۔یہ میجر آپریشن ڈی آئی جیز آر آر ایف، ساؤتھ، ایسٹ اور دیگرافسران وجوانوں نے بہادری کیساتھ پایا تکمیل تک پہنچایا۔ رینجرز اور آرمی کے جوانوں نے پولیس کے شانہ بشانہ آپریشن میں حصہ لیا،جبکہ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی چیف منسٹر سندھ آئی جی آفس پہنچ گئے, اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے پورے آپریشن کی نگرانی کی۔

اس موقع پر پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل سمیت, دو سویلین شہید ہوئےجبکہ ایک رینجرزاہلکار کے زخمی ہونیکے علاوہ مجموعی طور پر 15افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

الحمد اللہ کے پی او اور اس کے اطراف کو دہشتگردوں سے مکمل طور پر کلیئر کردیا گیا ہے۔






Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.

Post a Comment

0 Comments