میانوالی کے تھانے مکڑوال پر اٹیک



لاہور 31 جنوری


پنجاب پولیس نے میانوالی میں تھانہ مکڑ وال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا ۔۔


حملہ آور دہشت گرد پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے پسپا ہوکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے ۔ 


ڈی پی او میانوالی محمد نوید مزید نفری کے ہمراہ تھانہ مکڑوال کی جانب روانہ ۔ 


آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ایس ایچ او مکڑ وال سے ٹیلی فونک رابطہ ، 


آئی جی پنجاب نے بہادری و فرض شناسی پر ایس ایچ او اور محرر کو شاباش دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی ۔


دہشت گرد عناصر کا تعاقب جاری رکھتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ آئی جی پنجاب


سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس اور سپیشل برانچ آپریشن میں میانوالی پولیس کو بھرپور معاونت فراہم کریں ۔ آئی جی پنجاب


 


ڈی پی آر پنجاب پولیس


*****

Post a Comment

0 Comments