*لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا 51 واں یوم شہادت*
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے شیر دل جوان لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا 51 واں یوم شہادت آج 18 دسمبر بروز اتوار کو منایا جارہا ہے۔
لانس نائیک محمد محفوظ 25 اکتوبر 1944 کو ضلع راولپنڈی کے علاقہ پنڈ ملکاں (محفوظ آباد) میں پیدا ہوئے انہوں نے 1962ء میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی،71ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران لانس نائیک محمد محفوظ 10 پنجاب رجمنٹ کے ساتھ منسلک تھے اور واہگہ اٹاری سیکٹر پر تعینات تھے۔
انہوں نے بڑی شجاعت اور دلیری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے 18دسمبر 1971ء کو جام شہادت نوش کیا انہیں بہادری کے اعتراف میں پاک فوج نے اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔
0 Comments