عمران خان راولپنڈی پہنچ گئے
عمران خان نجی طیارے کے ذریعہ لاہور سے راولپنڈی نور خان ائربیس چکلالہ پہنچے ہیں
نور خان ائیربیس سے عمران خان بعذریہ ہیلی کاپٹر ایرڈ یونیورسٹی شمس بعد جائیں گے
توقع ہے کہ عمران خان 4 اور 5 بجے کے درمیان راولپنڈی جلسہ سے خطاب کریں گے
خیبر پختون خواہ اور پنجاب سمیت ملک بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچ چکے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی تمام مرکزی قیادت بھی اسٹیج پر موجود ہے
اسٹیج روالپنڈی کے مری روڈ پر رحمان آباد میں بنایا گیا ہے جس کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں
مری روڈ کو چاندنی چوک سے فیض آباد تک مکمل طور پر بند کیا گیا ہے صرف پیدل لوگ ہی اس حصار کے اندر جا سکتے ہیں
0 Comments